مسلمان کون ہے؟؟؟

مسلمان کون ہے؟؟؟

66برس ہونے کو آئے معرض وجود میں آئے ہوئے اسلامی جمہوریہ پاکستان کواور ہم ابھی تک یہ فیصلہ بھی نہیں کر سکے کہ اس اسلامی جمہوریہ میں مسلمان کون ہے۔

یا شاید 70 سےزائد بٹے ہوئے مسلمان فرقوٍں  میں سے کسی نے یہ بتانے یا سمجھانے کی کوشش ہی نہیں کی ہم مسلمان ہیں آج اسلامی تعلیم پر عمل کرنے والے ہم ہیں آج اسلام کو سنبھالنے والے ہم ہیں اس زمانہ میں اسلام کی باگ دوڑ ہمارے ہاتھ میں ہے۔

لیکن پھر میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تمام فرقوں کو بغیر کسی وجہ کے بے قصور ٹھہراتے ہوئے یہ  سوچتا ہوں کہ شاید یہ بتانا اتنا اہم نہیں رہا ہوگا بلکہ کسی بھی اسلامی جماعت کی نظر میں ، ان کی نظر شاید اس سے کہیں زیادہ ضروری اور اہم بات پر رہی ہوگی اور ہے کہ مسلمان کو چھوڑو یہ سنو  کہ کافر کون ہے؟؟؟

اور شاید اسی لیےکسی اہم معاملہ سے عوام الناس کی توجہ ہٹانے کا سب سے کار آمد نسخہ کسی مسجد مدرسے مزاریا امام بارگاہ پر خود کش حملہ ہے۔

کسی مولوی کی بہترین روزی روٹی دوسرے فرقوں کے خلاف گندی گندی زبان استعمال کرنے میں ہے۔

کسی فرقہ کی سچائی کی سب سے بڑی دلیل دوسرے فرقوں کے خلاف فتاوی کفر ہیں۔

اور کسی دوسر ےفرقے کے کسی معقول غیر معقول اعتراض کا جواب اس کے بانی سے لے کے آخری شامل ہونے والے تک کوگالیاں دینا ہے۔

  کیا کفر کے فتوں  اور نفرت بھری تقریروں نے کبھی اس کا ملک کا کچھ سنوارا ہے؟؟؟

کیا ان تمام طریقوں سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام بہت روشن ہوا ہے؟؟؟

کیا یہ ساری باتوں نے اسلامی جمہوریہ کو کامیابیوں سے ہمکنار کروایا ہے؟؟؟

اگر ہاں تو پھر ذرا اہل کرم میں سے کوئی مجھے بھی اس کی کوئی ایک ہی جھلک دکھا دے اور اگر نہیں تو پھر یہ کیا ہے بلکہ یہ کہنا چاہیئے کہ یہ کیوں ہے۔۔۔۔۔

images (1)

Ahmed Raza khan gustakh and Kafir

hate

اور تو اور۔۔۔۔

قائد

اورتو کچھ نہیں صرف اس سوال کا جواب درکار ہے کہ۔۔۔

اگر سارے ہی کافر ہیں تو پھر مسلمان کون ہے؟؟؟

Advertisements

Tagged:

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: